
پنوعاقل تھانہ گدپور کچہ کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، ڈبل بیرل بندوق اور مسروقہ دو بھینسیں برآمد، چار ڈاکو فرار سرچ آپریشن جاری*✌
سدھوجا کچے میں 5 مسلحہ ملزمان نے ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے، دوران واردات ملزمان نے گھر سے بھینسیں نکال کر فرار ہونے کی کوشش کی
واردات کی بروقت اطلاع پہ پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا دوران تعاقب مٹھو اندھڑ گدپور کے مقام پہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جواجی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ نکالی گئی دو بھینسیں بھی برآمد کرلی گئیں
ہلاک ڈاکو کی شناخت *بشیر ولد اللہ بخش چاچڑ* کے نام سے ہوئی
فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی
ہلاک ڈاکو کے کرمنل رکارڈ کی تفصیل ضلع کے مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے حاصل کی جارہی ہے
ہلاک ڈاکو کے پوسٹ مارٹم اور مزید قانونی کاروائی کیلیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا